شیخ احمد دلموک المکتوم کے زیر قیادت متحدہ عرب امارات کے وفد کی وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے ملاقات

71
APP30-18 ISLAMABAD: March 18 - A delegation led by H.H. Sheikh Ahmed Dalmook Al Maktoum from the Royal Family of Dubai, United Arab Emirates called on the Federal Minister for Water Resources, Muhammad Faisal Vawda. The Deputy Head of Mission of UAE, Abdul Aziz Al Neyadi also part of the delegation. APP

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں دبئی کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شخصیت شیخ احمد دلموک المکتوم کے زیر قیادت متحدہ عرب امارات کے ایک وفد نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے ملاقات کی۔ وفد میں متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن عبدالعزیز النیادی بھی وفد میں شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے متحدہ عرب امارات کے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کے بارے میں بتایا۔ ملاقات میں ڈیموں اور پن بجلی کے منصوبوں کی تعمیر سمیت آبی وسائل کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصل واوڈا نے شیخ احمد دلموک المکتوم کو پاکستان میں آبی وسائل کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کو ونڈو خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، ہم آبی وسائل کے منصوبوں اور دیگر شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے وفد نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کی ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔