آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، رحمت شاہ کی 88 درجے چھلانگ لگا کر ٹاپ 100 بلے بازوں میں انٹری، مورتگ کی 59 اور بلبرائن کی 73 درجے لمبی اڑان ، یامین 45 درجے ترقی پا کر ٹاپ ففٹی باﺅلرز میں شامل، راشد کی 50 درجے ترقی

83
آئی سی سی رینکنگ

دبئی ۔ 19 مارچ (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں افغانستان اور آئرلینڈ کے کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں نمایاں بہتری آئی ہے، رحمت شاہ 88 درجے لمبی چھلانگ لگا کر ٹاپ رینکڈ افغانی بلے باز بن گئے، انہوں نے 89ویں پوزیشن سنبھال لی، اصغر افغان کی 24، حشمت اللہ شاہدی کی 3، کیون اوبرائن کی 4، ٹم مورتگ کی 59 اور اینڈی بلبرائن کی 73 درجے ترقی ہوئی ہے، باﺅلرز میں یامین احمد زئی 45 درجے چھلانگ لگا کر ٹاپ ففٹی میں شامل ہو گئے، راشد خان 50 درجے اڑان بھر کر 67ویں اور تھامسن 18 درجے ترقی کے ساتھ 64ویں نمبر پر آ گئے۔ منگل کو آئی سی سی نے افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بلے بازوں میں افغانستان کے رحمت شاہ مسلسل دو نصف سنچریاں سکور بنا کر 88 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 89ویں نمبر پر آ گئے، اصغر افغان 24 درجے بہتری پا کر 106، حشمت اللہ شاہدی 3 سیڑھیاں چڑھ کر 110 اور ٹم مورتگ 59 درجے ترقی پا کر 140ویں نمبر پر آ گئے، اینڈی بلبرائن 82 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد 73 درجے ترقی کے ساتھ 145ویں نمبر پر پہنچ گئے، کیون اوبرائن چار سیڑھیاں چڑھ کر 68ویں نمبر پر پہنچ گئے، باﺅلرز میں افغانستان کے یامین احمدزئی 45 درجے ترقی پا کر ٹاپ ففٹی میں شامل ہو گئے، آئرلینڈ کے تھامسن 18 درجے اور راشد خان 50 درجے ترقی پا کر بالترتیب 64ویں اور 67ویں نمبر پر آ گئے۔