راولپنڈی ۔ 19 مارچ (اے پی پی) پاک فوج نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ”ستاروں کی آواز، پاکستان زندہ باد” کے عنوان سے نیا پرومو جاری کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے ”ستاروں کی آواز، پاکستان زندہ باد” کے عنوان سے نیا پرومو جاری کر دیا۔ اس پرومو میں راحت فتح علی خان، فلم سٹار شان، فہد مصطفیٰ، علی ظفر سمیت ملک کے نامور فنکاروں کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے نیک تمنائوں کے پیغامات اور پاکستانی قوم کو یوم پاکستان پر مبارکباد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے شامل ہیں۔