پاکستان کا موزمبیق میں سمندری طوفان کے نتیجے میں 98 افراد کی ہلاکت پر موزمبیق کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار

63

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے جنوبی افریقی ملک موزمبیق میں سمندری طوفان کے نتیجے میں 98 افراد کی ہلاکت پر موزمبیق کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے موزمبیق کے بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے جنوبی افریقہ میں تباہ کن سمندری طوفان کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام مشکل کی اس گھڑی میں موزمبیق کی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔ جنوبی افریقہ میں بدترین سمندری طوفان کے نتیجے میں ملاوی میں 56 اور موزمبیق میں اب تک 98 افراد کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ ہلاکتیں ایک ہزار سے زائد پہنچنے کا خدشہ ہے۔