وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی کے درمیان پاک چین وزرائے خارجہ اسٹرٹیجک مذاکرات

103

بیجنگ ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی کے مابین منگل کو بیجنگ میں پہلے پاک چین وزرائے خارجہ اسٹرٹیجک سطح کے مذاکرات ہوئے، دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور افغانستان میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ان مذاکرات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور زیر بحث آئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، ہم کٹھن حالات میں پاکستان کا ساتھ دینے پر چین کے عوام اور حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور بحالی امن کے لئے چین کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور افغانستان میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششیں اور موقف قابل ستائش ہے۔