راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے

77

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودہا، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آبرآلود اور خشک رہا تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، قلات، کوہاٹ، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بارش جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودہا، سکھر، لاڑکانہ اور مکران ڈویژن میں بوندا باندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیر23،لوئر دیر 21، سیدوشریف19، پشاور، پاراچنار17، مالم جبہ، میرکھانی14، چراٹ، دروش 11، بالاکوٹ، بنوں8، کالام 6، کاکول، ڈی آئی خان5 ، پٹن4، چترال2، اسلام آباد(زیرو پوائنٹ، ایئرپورٹ3، سید پور 2)، مری 4، کامرہ 4، راولپنڈی1، گڑھی دوپٹہ، مظفر آباد 4، راولا کوٹ2، خضدار 5، قلات4، کوئٹہ3 جبکہ جیکب آباد میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مالم جبہ میں ایک انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار منفی 4، کالام منفی 3 اور استور میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔