وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی ملاقات مسلح افواج سے متعلق پیشہ وارانہ امور سمیت ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

91
APP84-20 ISLAMABAD: March 20 - Chairman Joint Chiefs of Staff Committee and Services Chiefs called on Prime Minister Imran Khan at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران مسلح افواج سے متعلق پیشہ وارانہ امور سمیت ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی شامل تھے۔