پاکستان آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے 98 ون ڈے میچز میں سے پاکستان کی ٹیم نے 32 میچز جیتے 62 ہارے ایک ٹائی ہوا اور تین کا نتیجہ نہیں نکل سکا

91
کراچی ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں

لاہور ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین اب تک ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے آسٹریلین ٹیم کو برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دنیا کی مختلف گراﺅنڈز میں مجموعی طور پر 98ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں ،جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 32 میچز جیتے 62 ہارے ایک ٹائی ہوا اور تین کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔یو اے ای کی سرزمین پر دونوں ٹیموں کے مابین 14ون ڈے میچز کھیلے گئے ، جس میں پاکستان کی ٹیم نے چھ جیتے اور آٹھ میں اسے شکست ہوئی ۔ورلڈ کپ کے میچز میں دونوں ٹیمیں 9 بار ایک دوسرے سے ٹکرائیں جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے چار میچز جیتے اور پانچ ہارے جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں نے ایک میچ کھیلا جس میں آسٹریلیا کی ٹیم فتح یاب رہی۔