پاکستان سے تعلقات بہت اچھے ہیں، امریکی صدر

108

واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں اور وہ جلد پاکستان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کریں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بیان بدھ کو اوہایو روانگی سے قبل وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ خوش گوار تعلقات کا ذکر کیا ہے۔ اس سے قبل صدر نے رواں سال جنوری میں پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتے ہیں جو ان کے بقول جلد ہوسکتی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اعلیٰ امریکی حکام بھی طالبان کے ساتھ رابطے ممکن بنانے میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کرچکے ہیں۔