پولیو کے حالیہ کیسز وائرس کی موجودگی اور پھیلاﺅ کو ظاہر کرتے ہیں، وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاءکا ٹویٹ

72
polio campaign
polio campaign

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاءنے کہا ہے کہ پولیو کیسز کا سامنے آنا وائرس کی موجودگی اور پھیلاﺅ کو ظاہر کرتا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قبائلی ضلع خیبر اور کراچی سے پولیو کے ایک، ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، اس سال پولیو کیسز کی اب تک کی تعداد 6 ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیسز کا سامنے آنا وائرس کی موجودگی اور پھیلاﺅ کو ظاہر کرتا ہے، ہمیں دستاویزات میں سب ٹھیک دکھایا جاتا ہے لیکن حقیقی صورتحال اس کے برعکس ہے۔