اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے سمیرا نذیر صدیقی کو ممبر فیڈرل سروس ٹربیونل مقررکر دیا ہے ،وزارت قانون و انصاف نے باقاعدہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے گریڈ22کی ریٹائرڈ آفیسر سمیرا نذیر صدیقی کو ممبر فیڈرل سروس ٹربیونل مقرر کردیا ہے ،ان کی تقرری کی مدت تین سال ہوگی جوکہ جوائننگ کی تاریخ سے شروع ہوگی ۔