وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

61
مریم نواز کی دھمکیاں ملنے کی باتیں ڈرامے بازی ہے اور کچھ نہیں،وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود
مریم نواز کی دھمکیاں ملنے کی باتیں ڈرامے بازی ہے اور کچھ نہیں،وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ نوازشریف کو برطانوی ڈاکٹروں کو بھلا کر شریف میڈیکل سٹی ( ایس ایم سی ) ہسپتال میں اپنا علاج کروانا چاہئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ملک کے ہسپتالوں سے کبھی علاج نہیں کرایا اور ہمیشہ بیرون ملک جا کر علاج کروانے کو ترجیح دی، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سابق وزیر اعظم کو ملک کے کسی بھی ہسپتال سے معیاری علاج کروانے کی سہولت دینے کے لئے تیار ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے لئے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینا ممکن نہیں ہے کیونکہ نوازشریف کا معاملہ پہلے ہی عدالت میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل دیکھنے کے لئے کراچی اسٹیڈیم میں آئے تو لوگوں نے ان کے خلاف نعرے لگائے۔ شفقت محمود نے پی پی پی کے چیئرمین سے کہا کہ وہ نان ایشوز پر سیاست کرنے کی بجائے سندھ کی ترقی اور فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے معاملے پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور بدعنوان عناصر کو قانون اور آئین کے مطابق سزا دی جائے گی۔