وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب

390
APP107-21 RAWALPINDI: March 21 – Minister of State for Climate Change Ms. Zartaj Gul addressing during a seminar to celebrate International Day of Forest at Pir Mehr Ali Shah Arid Agriculture University. APP photo by Abid Zia

راولپنڈی ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ جنگلات کی کمی کے باعث نہ صرف درجہ حرارت میں اضافہ بلکہ پانی کی کمی و دیگر ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انسانی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ہماری حکومت بلین ٹری منصوبے کے تحت پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں جنگلات کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار سے خطاب میں کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جنگلات کا عالمی دن بڑی اہمیت کا حامل ہے، اگر ملک میں شجرکاری نہ کی گئی تو آئندہ چند سالوں میں ملک سے موسم بہار اور خزاں کا خاتمہ ہوجائے گا، اسی خطرے کے پیش نظر ہماری حکومت نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا ہے جو ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ہمارا عقیدہ ہے کہ ایک درخت لگاﺅ اور جنت میں گھر بناﺅ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے پاکستان کا شمار دنیا کے آلودہ ترین ممالک ہوتا ہے جو کہ افسوناک ہے، زرتاج گل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری حکومت بلین ٹری منصوبے کے تحت پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہوچکا ہے، عمران خان ایک باصلاحیت اور ایماندار لیڈر ہیں اور وہ ملک سے غربت و بے روزگاری سمیت تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم اختر عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں جنگلات پانچ فیصد سے کم ہیں جبکہ یہ پچیس فیصد ہونے چاہئے، اس حوالے سے یونیورسٹی جلد عوام میں آگاہی فراہم کرنے کےلئے ایک مہم شروع کر رہی ہے۔ آخر میں وزیر مملکت زرتاج گل نے یونیورسٹی میں پودا لگایا اور مقامی افراد میں پودے تقسیم کئے۔