وزیراعظم عمران خان کی معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

227
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین اور جید فقہیہ مفتی محمد تقی عثمانی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی جیسی قابل قدر ہستی پر حملہ گہری اور گھناﺅنی سازش ہے جس کو بے نقاب کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائی جائیں، صوبائی حکومتیں علماءکرام کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے مفتی تقی عثمانی کی خیروعافیت کی خبر پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے فائرنگ کے نتیجہ میں مولانا کے سکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی جیسے جید عالم دین ملک اور عالم اسلام کا اثاثہ ہیں۔