آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی کرسچن ٹرنر کی ملاقات چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی کرسچن ٹرنر کی ملاقات

76

راولپنڈی ۔ 27 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانیہ کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی کرسچن ٹرنر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں مختلف امور زیر غور آئے ۔مہمان شخصیت نے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔