ایرون فنچ پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار، 10 رنز کے فرق سے مسلسل تیسری سنچری بنانے میں ناکام

170

ابوظہبی ۔ 27 مارچ (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ایرون فنچ پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور 10 رنز کے فرق سے مسلسل تیسری سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ بدھ کو پاکستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں فنچ نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، وہ مسلسل تیسری سنچری سے صرف 10 رنز کی دوری پر تھے کہ 90 کے انفرادی سکور پر یاسرشاہ کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ فنچ نے 107 میچز میں 3960 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 13 شاندار سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں۔