چین کے ساتھ تجارتی خسارہ میں 11.93 فیصد کمی

148
فروری 2022 کے دوران ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائلز سمیت 11 مختلف برآمدی شعبوں کی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران چین کے ساتھ کی جانے والی باہمی تجارت کے تجارتی خسارہ میں 11.93 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 2018-19ءکے دوران پاک چین باہمی تجارت کا تجارتی خسارہ میں 1.74 ارب ڈالر یعنی 12فیصد کے قریب کمی سے تجارتی خسارہ 4.48 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 2017-18ءکے دوران پاک چین باہمی تجارت کا تجارتی خسارہ 6.22 ارب ڈالر رہا تھا۔