وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

258

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت محکمہ پولیس سمیت مقامی اداروں کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نئی اصلاحات اور قانون سازی متعارف کرائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہو گا۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حکومت محکمہ پولیس کو مکمل طور پر عوام دوست محکمہ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ ان افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت بدعنوانی کے لیے نہیں بلکہ یہ لوگوں کی بہتری کو فروغ دینے کے لیے تھا، مجھے فخر ہے کہ میری جماعت کے چیرمین، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے ایک اہم وزارت دی، اس وزرت کے ذریعے میں وزیراعظم عمران خان اور حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کا نقطہ نظر پیش کروں گا۔