حکومت نے ماہ اپریل 2019ء کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا

101

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) حکومت کی جانب سے ماہ اپریل 2019ء کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا گیاہے۔ اوگرا کی تجویز کردہ قیمتوں کے مقابلہ میں نصف اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج یکم اپریل سے ہو گا۔ اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیلئے پٹرول کی قیمت 11.91روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 11.17روپے فی لٹر، مٹی کا تیل 6.65روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6.49روپے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی، حکومت نے اس سمری کو مسترد کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 6روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے فی لٹر، مٹی کے تیل میں 3روپے فی لٹر اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لٹر کا اضافہ کیا ہے جو اوگرا کے تجویز کردہ نرخوں کے مقابلہ میں تقریباً نصف ہیں۔