اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال (2018-19 ئ)کے ابتدائی 8 ماہ میں ملک میں زرعی مشینری کی درآمد میں 4.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے فروری 2019ءتک پاکستان نے زرعی مشینری کی درآمد پر89.69 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ کیاجو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.21 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے زرعی مشینری کی درآمدات پر86.078 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا تھا، تاہم اس عرصہ میں غیرزرعی مشینیری کی درآمدات میں 8.11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2019ءتک پاکستان نے غیر زرعی مشینری کی درآمدات پر2.13 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پاکستان نے غیرزرعی مشینیری کی درآمدات پر 2.32 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔