نیوزی لینڈ میں سیمی آٹو میٹک طرز کی رائفلز پر پابندی کا بل منظور

211

ولنگٹن۔ 2 اپریل (اے پی پی)نیوزی لینڈ کی پارلیمان میں سیمی آٹو میٹک طرز کی رائفلز پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ایک مسودہ قانون کی منظوری دیدی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمان میں منگل کو کرائی گئی رائے دہی میں 119 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ صرف ایک قانون ساز نے اس کی مخالفت کی۔ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں کے حوالے سے قانونی سازی سخت تر بنائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں مزید قوانین اسی سال کے اواخر تک متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔