وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا پانی، توانائی و خوراک کی اکنامکس کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

190
پاکستان تحریک انصاف احتساب کے نظریئے پر حکومت میں آئی ہے، احتساب سب کے لئے یکساں ہو گا، وزیراعظم عمران خان مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،زرتاج گل وزیر
پاکستان تحریک انصاف احتساب کے نظریئے پر حکومت میں آئی ہے، احتساب سب کے لئے یکساں ہو گا، وزیراعظم عمران خان مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،زرتاج گل وزیر

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ واٹر ٹیبل ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر کام ہو رہا ہے ، اتھارٹی کے قیام کے مسودہ کو حمتی شکل دےدی گئی ہے جسے باضابطہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا، اس اقدام سے زیر زمین پانی کے ذخائر کے بے دریغ استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔ وہ پانی، توانائی و خوراک کی اکنامکس کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ سیمینار کا اہتمام پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے ایشیاءفاﺅنڈیشن اور آسٹریلوی حکومت کے تعاون سے کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ایسی اتھارٹی کا قیام آبی وسائل کے ضیاع کو روکنے کیلئے ضروری ہے، حکومت ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے میکنزم تیار کر رہی ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ انہوں نے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے حوالہ سے وزارت منصوبہ بندی کو تین تجاویز پیش کی ہیں جس سے پانی ذخیرہ کرنے کے علاوہ مقامی ماحول اور زرعی شعبہ کی ترقی پر مثبت اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ادوار میں پانی کے شعبہ کو بری طرح نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے 2010ءسے 2012ءکے دوران مسلسل تباہ کن سیلاب آئے جبکہ ملک کے دیگر حصوں کو خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سیمینار میں پیش کی جانے والی تجاویز سے حکومت کو پانی، توانائی اور خوراک کی اکنامکس کے بارے میں مناسب پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاءہے کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شراکت دار اتنے اہم موضوع پر اپنے خیالات و تجربات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کی طرح زراعت پر بڑا انحصار کر رہا ہے اور یہ شعبہ دونوں ممالک کی معیشتوں کے بڑے حصہ پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بہت سے شعبوں میں مماثلت پائی جاتی ہے اور پانی کی کمی جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے، ان حالات میں ہمیں سماجی و اقتصادی ترقی اور لوگوں کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے آسٹریلوی حکومت کے تعاون سے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ دریں اثناءسیکرٹری پلاننگ نے حکومت کی جانب سے آبی وسائل کی ترقی اور تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔