ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

58

ہانگ کانگ ۔ 3 اپریل (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ امریکا و چین کے درمیان جلد تجارتی معاہدے کے امکانات ہیں۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 207.90 پوائنٹ (0.97 فیصد) بڑھ کر 21713.21 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ٹاپکس انڈیکس 10.08 پوائنٹ (0.63 فیصد) اضافے کے بعد 1621.77 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 361.72 پوائنٹ (1.22 فیصد) بڑھ کر 29986.39 پوائنٹ پر بند ہوا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 39.48 پوائنٹ (1.24 فیصد) بڑھ کر 3216.30 پوائنٹ پر جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 14.49 پوائنٹ (0.82 فیصد) اضافے کے ساتھ 1772.09 پوائنٹ پر بند ہوا۔دیگر علاقائی سٹاک مارکیٹس میں سڈنی 0.7 فیصد، سیﺅل 1.2 فیصد اور سنگاپور سٹاک مارکیٹ میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تائپے، منیلا، ممبئی اور بنکاک کی سٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کی اطلاعات ہیں۔