اسلام آباد مریڈین سپر فٹ بال لیگ میں (کل) دو میچوں کا فیصلہ ہگا

102
انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 5میچز کھیلے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد مریڈین سپر فٹ بال لیگ میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کے دونوں میچز ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں روور کلب کا مقابلہ ایور گرین کلب سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں اکبر کلب اور ہما کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، اکبر کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، مہران کلب، روور کلب، راوی کلب اور ایورگرین شامل ہیں۔ لیگ کے میچز ہر ہفتہ اور اتور کو کھیلے جائیں گے۔