مقبوضہ بیت المقدس ۔ 7 اپریل (اے پی پی) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی اور حکومت قائم کرنے کی صورت میں وہ مقبوضہ غزہ کی پٹی کے علاقے میں تعمیر کی گئی یہودی بستیوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دے دیں گے۔ نیتن یاہو نے چینل 13 نامی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں کہا کہ وہ اس معاملے میں اسرائیل کی حاکمیت برقرار رکھیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان 9 اپریل کو منعقد ہونے والے انتخابات سے چند روز قبل آیا ہے جس کو دائیں بازو کے ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔