میڈرڈ۔ 7 اپریل (اے پی پی) شہرہ آفاق ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹ بالر لائنل میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، وہ اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ کی تاریخ میں زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، بارسلونا نے اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف میچ میں فتح حاصل کر کے میسی کو یہ اعزاز دلوایا، میسی نے کاسی لاس کی اسپینش لالیگا میں زیادہ فتوحات کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، کاسی لاس نے 334 کامیابیاں حاصل کر رکھی تھیں جبکہ میسی کی فتوحات کی تعداد 335 ہو گئی ہے۔