وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کا سیاحت کے فروغ بارے تقریب سے خطاب

87
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) سیاحت کے فروغ میں کھلاڑیوں اور فنکاروں کا خاص کردار ہے، یہ لوگ ملک کا بہتر تشخص روشناس کرانے کیلئے آگے آئیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے پیر کو اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورازم ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعظم خود کر رہے ہیں، ملک میں سیاحت پرائیویٹ سیکٹر سے ہی اٹھے گی، سیاحتی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں انٹرنیشنل ٹورازم کی ضرورت ہے تاہم پاکستان کی سیاحت کو مقامی لوگ ہی اٹھائیں گے۔ انہوں نے کھلاڑیوں اور فنکاروں کو دعوت دی کہ وہ سیاحت کے فروغ کیلئے آگے آئیں۔ وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ میں سنجیدہ ہیں، کوشش ہے کہ ملک میں سیاحت کا شعبہ ترقی کرے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت کا کام گورننس کرنا ہے ہوٹل چلانا نہیں، ہم سیاحت کے فروغ کےلئے پالیسی دیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا انتہائی اہم کردار ہے۔