فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 3 ارب 2کروڑ 98 لاکھ روپے جاری

106

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 3 ارب 2کروڑ 98 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 12 ارب 34 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے کیڈٹ کالج خاران کے لئے 11 کروڑ 24 لاکھ، اسلام آباد میں آڈٹ ہائوس کی تعمیر کے لئے 5 کروڑ 38 لاکھ ،گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 40 کروڑ، گریٹر کراچی سیوریج پلانٹ کے لئے 48 کروڑ، خیبر انسٹیٹوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال پشاور کے لئے 50 کروڑ، سی پیک کے تحت گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے 40 کروڑ، ضلع نواب شاہ میں شہید بینظیر بھٹو مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سنٹر کی تعمیر کے لئے 21 کروڑ، کراچی میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے لئے 50 کروڑ، سی پیک کے تحت گوادر میں آر او پلانٹ کی تنصیب کے لئے 6 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔