نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سالانہ بیساکھی تقریبات میں شرکت کی غرض سے بھارت کے 2200 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے

95

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سالانہ بیساکھی تقریبات میں شرکت کی غرض سے بھارت کے 2200 سکھ یوتریوں کو ویزے جاری کر دیئے۔منگل کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق مذہبی مقامات کے دوروں سے متعلق 1974 کے پاک بھارت پروٹوکول کے تحت ہر سال بڑی تعداد میں سکھ یاتری مختلف مذہبی تہواروں میں شرکت کی غرض سے پاکستان آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوںکے علاوہ بھارت سے آنے والے 2200 سکھ یاتریوںکو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ہائی کمشنر سہیل محمود نے اپنے ریمارکس میں تمام سکھ برداری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کرنا اس بات غمازی کرتا ہے کہ حکومت مذہبی اور ثقافتی لحاظ سے اس تہوار کو کتنی اہمیت دیتی ہے۔پاکستان کے دورہ کے موقع پر سکھ یاتری پنجہ صاحب،ننکانہ صاحب اور کرتار پور صاحب جائیں گے۔