واشنگٹن ۔ 10 اپریل (اے پی پی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) نے کو عالمی معیشت کی متوقع شرح اضافہ کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں رواں سال عالمی معیشت کی ممکنہ شرح اضافہ کا اندازہ3.3 لگایا گیا ہے جو رواں سال جنوری میں کی گئی پیش گوئی سے0.2 فیصد کم ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی تجارتی کشیدگی ، مالیاتی ماحول سخت ہونے اور پالیسیوں کی غیر یقینی میں اضافے سمیت مختلف عوامل کی وجہ سے عالمی معیشت کی ترقی کی رفتار پچھلے سال کی دوسری ششماہی سے مسلسل سست ہو رہی تاہم روا ں سال کی دوسری ششماہی میں یہ صورت حال بہتر ہو نے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں2020ءمیں عالمی معیشت کی شرح اضافہ 3.6 فیصد تک واپس آ جائے گی۔