
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) موجودہ حکومت نے 12ویں 5 سالہ منصوبہ میںصنعتی ترقی کے لئے ایک مربوط منصوبہ بندی کی ہے ۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق حکومت نے جی ڈی پی میں بہتری کے لئے جو اہداف رکھے اس میں رواں سال صنعتی ترقی کا حصہ2.8 فیصد تک متوقع ہے اور جی ڈی پی میں2019-20 ءکے دوران4.3 فیصد،2020-21 ءمیں6.1 فیصد،2021-22 ءمیں7.6 فیصد اور 2022-23 ءمیں8.4 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔