اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں نئے تعینات افغان سفیر مشال عاطف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میںان سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران افغانستان کی صورتحال بالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان سفیر مشال عاطف سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں نئے تعینات افغان سفیر مشال عاطف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میںان سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران افغانستان کی صورتحال بالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان سفیر نے نے علاقائی امن بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار نبھاتا رہے گا ۔۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان میں ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔








