اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کیچیکاکیاز کی سربراہی میںوفد نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کمانڈر ترک فضائیہ جنرل حسن کیچیکاکیاز کی سربراہی میںوفد نے بدھ کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایئر ہیڈ …
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور سے ترک ہم منصب جنرل حسن کیچیکاکیاز کی قیادت میں وفدکی ملاقات ، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے امور پرتبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کیچیکاکیاز کی سربراہی میںوفد نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کمانڈر ترک فضائیہ جنرل حسن کیچیکاکیاز کی سربراہی میںوفد نے بدھ کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں کمانڈر ترک فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اوراس دوران علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کمانڈر ترک فضائیہ نے حالیہ سالوں میں پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی تعریف کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان غیر متزلزل تعلقات اس بات کے غماز ہیں کہ ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستا ن کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں معزز شخصیات نے فضائی افواج کے درمیان بے مثال دوستانہ تعلقات کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔








