صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی قزاخستان کے سفیر بارلیبے صدیقوف سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قزاخستان کے درمیان مشترکہ عقیدے، ثقافت اور ورثے پر مبنی خوشگوار تعلقات استوار ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت حقیقی صلاحیت سے ہم آہنگ نہیں، اس میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات قزاخستان کے سفیر بارلیبے صدیقوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قزاخستان کے درمیان مشترکہ عقیدے، ثقافت اور ورثے پر مبنی خوشگوار تعلقات استوار ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت حقیقی صلاحیت سے ہم آہنگ نہیں، اس میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات قزاخستان کے سفیر بارلیبے صدیقوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے قزاخستان کی مارکیٹوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی میں سہولت پر زور دیتے ہوئے فوڈ پراسیسنگ، ٹیکسٹائل، مشینری، ساز و سامان جیسے شعبوں میں تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قزاخستان میں تیل وگیس کی وافر دستیابی کے پیش نظر پاکستان کی سرکاری ملکیت کمپنیاں قزاخستان کے آئل و گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ممالک کے درمیان فضائی اور زمینی رابطے استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ پاکستان نئی گوادر بندرگاہ کے ذریعے قزاخستان کو مختصر ترین راستہ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ دفاعی تعاون بتدریج مستحکم ہو رہا ہے۔ انہوں نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ رکنیت کی غیر امتیازی توسیع کے لئے قزاخستان کے اختیار کردہ اصولی موقف کی تعریف کی۔ صدر نے کہا کہ پاکستان قزاخستان سمیت 175 ممالک کو ای ویزہ سہولت فراہم کر رہا ہے۔ قزاخستان بھی پاکستانی سیاحوں اور کاروباری افراد کے لئے ویزہ کے عمل کو آسان بنانے پر غور کرے۔

مزید خبریں

Leave a Reply