وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز نے گزشتہ تین سال میں 45 ہزار ہنر مند افراد کو ملازمتوں کے سلسلہ میں قطر بھیجا ہے، حکومت 2019ءکے آخر تک قطر کی جانب سے ایک لاکھ ملازمتوں کے کوٹہ کو مکمل کر لے گی۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی“ …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز نے گزشتہ تین سال میں 45 ہزار ہنر مند افراد کو ملازمتوں کے سلسلہ میں قطر بھیجا ہے، حکومت 2019ءکے آخر تک قطر کی جانب سے ایک لاکھ ملازمتوں کے کوٹہ کو مکمل کر لے گی۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوجوانوں کو ملک کے اندر اور باہر ملازمتوں کی فراہمی کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت سمندر پار پاکستانیز ملازمتوں کے کوٹہ میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں پاکستانی مین پاور میں اضافہ کے بعد ملکی معیشت بھی مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر کامیاب کوششوں کے بعد قطر نے پاکستان میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ویزا سنٹرز کھولے ہیں جس سے جلد ویزا کے حصول میں آسانیاں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں ملازمتوں کے سلسلہ میں جانے والے پاکستانیوں کو آجر کے استحصال سے بچانے کیلئے بھی اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ قطر نے دنیا کے 8 ممالک میں ویزا سنٹرز کھولے ہیں جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply