واشنگٹن ۔ 10 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کی ایک مرتبہ پھر تعریف کی ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س میں السیسی سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکا اور مصر کے باہمی تعلقات اس سے قبل کبھی بھی اتنے زبردست نہیں تھے۔ انہوں نے السیسی کو ایک شاندار صدر اور دوست قرار دیا۔ اس موقع پر مصری صدر نے بھی دونوں ممالک کے روابط کو سراہا۔ دونوں صدور کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مصر میں ہونے والی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا کوئی ذکر نہیں تھا۔