لاہور ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک مربوط اور جامع لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کرا رہے ہیں جس سے طرزِ حکومت میں انقلابی تبدیلی رونما ہوگی، مقامی حکومتوں کے مجوزہ نظام سے ایک نئی سوچ ا±بھرے گی جس میں نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی سے عام آدمی حقیقی طور پر با اختیار ہوگا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو …
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے مقامی حکومتوں کے نظام پر بریفنگ دی

مزید خبریں
لاہور ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک مربوط اور جامع لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کرا رہے ہیں جس سے طرزِ حکومت میں انقلابی تبدیلی رونما ہوگی، مقامی حکومتوں کے مجوزہ نظام سے ایک نئی سوچ ا±بھرے گی جس میں نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی سے عام آدمی حقیقی طور پر با اختیار ہوگا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں پنجاب صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے وزیراعظم کو مقامی حکومتوں کے نظام پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو نئے مقامی حکومتوں کے نظام کے تحت تحصیل اور دیہی سطح پر منتخب نمائندوں کو با اختیار بنانے، مقامی سطح پر سیاسی، انتظامی اور مالیاتی اختیارات کی منتقلی کی بدولت نچلی سطح تک ترقی کا حصول اور مقامی حکومتوں تک مناسب فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے مقامی حکومتوں کے نظام میں دیہی اور شہری علاقوں کے لیے علیحدہ علیحدہ مقامی حکومتیں ہوں گی، اسی طرح ہر موضع میں پنچائتی نظام قائم کیا جائے گا۔ شہری علاقوں میں ’کونسل نیبرہڈ‘ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک سے زیادہ میٹروپولیٹن اور میونسپل کارپوریشنوں کی تعداد میں اضافہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے تحصیل کونسلز کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے جبکہ ’کونسل نیبرہڈ‘ اور پنچائیت کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے مقامی حکومتوں کے نظام کے تحت ہرسطح کی مقامی حکومتوں کو فنڈز کی براہِ راست فراہمی کے علاوہ اضافی فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ شرکاءکو مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے قانون سازی پر پیش رفت اور انتخابات کے نظام الاوقات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں گذشتہ ادوار میں مقامی حکومتوں کے حوالے سے تجربات کومد نظر رکھتے ہوئے ایک مربوط اور جامع لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کرارہے ہیں جس سے طرزِ حکومت میں انقلابی تبدیلی رونما ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت کے دیئے ہوئے مقامی حکومتوں کے نظام پر عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جس سے صحت،تعلیم، امن وامان کی صورت حال میں واضح بہتری آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کے مجوزہ نظام سے ایک نئی سوچ ا±بھرے گی جس میں نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی سے عام آدمی حقیقی طور پر بااختیار ہوگا، مقامی مسائل فوری اور شفاف طریقے سے حل کیے جا سکیں گے اور پائیدار ترقی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے شہروں کا نظام ٹھیک نہیں کریں گے بہتری کی توقع نہیں کی جا سکتی، مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں مثبت تبدیلی لائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غربت کے خاتمے کا ایک مفصل اور جامع پروگرام بھی لے کر آئے ہیں جس کی ملکی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی اور اس کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب میں گندم کی فصل میں کاشت کاروں کو مناسب معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنانے اور اس ضمن میں تمام تر بے قاعدگیوں کو ختم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے رمضان المبارک میں مہنگائی اور منافع خوری کے تدارک کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم کو پنجاب میں مقامی حکومتوں کانیا نظام متعارف کرانے پر خراج تحسین پیش کیا اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اراکین نے کہاکہ تحصیل اور پنچائیت کی سطح پر نئی مقامی حکومتوں کا قیام ایک جرا¿ت مندانہ فیصلہ ہے جس کے ثمرات سے عام آدمی مستفید ہوگا اور عوامی مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں گے۔








