پشاور۔10اپریل (اے پی پی)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی سے وزیر اعظم کے مشیر برائے نوجوانان عثمان ڈار نے پشاور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف باہمی دلچسپی اور پارٹی کے امور زیر بحث آئے۔ صوبائی وزیرِ بلدیات شہرام خان ترکئی نے وزیراعظم کے مشیر برائے نوجوانان کو نئے مجوزہ بلدیاتی نظام میں ترامیم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے …
صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی سے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔10اپریل (اے پی پی)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی سے وزیر اعظم کے مشیر برائے نوجوانان عثمان ڈار نے پشاور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف باہمی دلچسپی اور پارٹی کے امور زیر بحث آئے۔ صوبائی وزیرِ بلدیات شہرام خان ترکئی نے وزیراعظم کے مشیر برائے نوجوانان کو نئے مجوزہ بلدیاتی نظام میں ترامیم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتاےا کہ اس میں نوجوانوں کی نمائندگی یقینی بنائی جا رہی ہے جس مےں انہیں اپنی صلاحیتیں اُجاگر کرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ شہرام ترکئی نے یہ بھی کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں خصوصی طور پر نوجوانوں کے لئے بھی سیٹ رکھی گئی۔ نوجوان حصہ لے کر اپنے ملک کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر نوجوانوں کے لیے نئے منصوبے متعارف کروائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور یہاں کا بلدیاتی نظام دیگر صوبوں کے لئے ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ عثمان ڈار نے امید ظاہر کی کہ نیا بلدیاتی نظام پہلے سے زیادہ کارآمد ہو گا اور بڑی تبدیلی لے کر آئے گا۔ وفاقی مشیر برائے امور نوجوانان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پہلے دن سے ہی منشور ہے کہ نوجوانوں کے لئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر بیرونی دنیا کے مساوی ترقی حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا نوجوان نسل کے حوالے سے واضح ایجنڈا ہے کہ نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے لایا جائے تاکہ وہ اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا کر ملکی ترقی مےں اپنا کردار ادا کر سکیں۔








