تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی ملاقات

106

اسلام آباد ۔ 10 اپریل۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے بدھ کو مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جماعت کی تنظیم نو اور سٹرکچر کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے سیکرٹری جنرل کو گلگت بلتسان میں سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کی رکنیت اور تنظیم سازی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل کو گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں اور مسائل کے حوالہ سے آگاہ کیا۔