حکومت پائیدار صنعتی بنیاد کے لئے سہولیات کی فراہمی اور اسلوب حکمرانی میں بہتری پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد۔10 اپریل(اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں پائیدار صنعتی بنیاد کے قیام کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اسلوب حکمرانی میں بہتری اور زمین کی قیمتوں کو متناسب بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خصوصی اقتصادی زونز سے متعلق کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سرمایہ کاری …

اسلام آباد۔10 اپریل(اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں پائیدار صنعتی بنیاد کے قیام کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اسلوب حکمرانی میں بہتری اور زمین کی قیمتوں کو متناسب بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خصوصی اقتصادی زونز سے متعلق کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سرمایہ کاری بورڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل فارینہ مظہر، ڈائریکٹر جنرل سی پیک سید حامد علی، کے علاوہ پنجاب انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی، نیشنل انڈسٹریل پارکس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی، سرمایہ کاری و تجارت کے صوبائی بورڈز اور پارکو کے نمائندوں اور خصوصی اقتصادی زونز ڈویلپرز نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ حکومت 7 موجودہ خصوصی اقتصادی زونز کی بحالی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے سہولیات کی فراہمی کے معینہ منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعت سازی کے لئے زمین کی قیمتوں کا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ زیادہ تر زونز ریئل اسٹیٹ پراجیکٹ بنتے جا رہے ہیں، اس رجحان کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں بہترین ماڈلز متعارف کرانے کے لئے پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی۔ اس موقع پر کمیٹی کو خصوصی اقتصادی زونز کے لئے درخواستوں کے متعلق سرمایہ کاری بورڈ کے موقف سے آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply