پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک ایئر فورس کے کمانڈر جنرل حسن کچیکا کیاز کی ملاقات

راولپنڈی۔10 اپریل(اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل حسن کچیکا کیاز نے یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک …

راولپنڈی۔10 اپریل(اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل حسن کچیکا کیاز نے یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply