اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے چین کے سفیریاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین بحری دفاعی تعاون اورخطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے سفیریاؤ جنگ نے جمعرات کو نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے چین کے سفیریاؤ جنگ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے چین کے سفیریاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین بحری دفاعی تعاون اورخطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے سفیریاؤ جنگ نے جمعرات کو نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں پاک چین بحری دفاعی تعاون،رخطے کی سکیورٹی کی صورتحال ،سی پیک کے میری ٹائم سکیورٹی سے متعلقہ امور زیر غور آئے ۔پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔چین کے سفیر نے پاک بحریہ کی خطے میں سکیورٹی کے استحکام کی کاوشوں کو سراہا۔








