
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ برطانیہ، جلیانوالہ قتل عام،بنگال قحط پرپاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سے معافی مانگے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ان افسوس ناک سانحات کے داغ برطانیہ کے چہرے پر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ کوہ نور ہیرا بھی واپس کرے جس کی جگہ لاہور میوزیم ہے۔