چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی کوئٹہ میںدھماکے کی مذمت، شہدا ء کے لواحقین سے اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں ہزار گنجی کے علاقے سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے خود کش دھماکے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی اور شکست خوردہ ذہنیت قرار …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں ہزار گنجی کے علاقے سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے خود کش دھماکے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی اور شکست خوردہ ذہنیت قرار دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی سازش کو ہر صورت ناکام بنانا ہوگا۔دہشت گردی کا ملک سے خاتمہ اولین ترجیح ہے۔دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے صوبائی حکومت ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرے۔ چیئرمین سینٹ نے شہدا ء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹرسید شبلی فراز ،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply