سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ ہزار گنجی سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ ہزار گنجی سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ ہزار گنجی سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے متعلقہ حکام کوزخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply