اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی اقتصادی بحالی اور بڑھوتری میں اضافہ کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، اقتصادی شعبہ میں اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں پاکستان کے سفارتخانے میں پاکستانی نژاد امریکی تاجروں، صنعتکاروں اور مختلف شعبوں کے ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے …
وزیر خزانہ اسد عمر کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی نژاد امریکی تاجروں، صنعتکاروں اور مختلف شعبوں کے ماہرین سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی اقتصادی بحالی اور بڑھوتری میں اضافہ کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، اقتصادی شعبہ میں اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں پاکستان کے سفارتخانے میں پاکستانی نژاد امریکی تاجروں، صنعتکاروں اور مختلف شعبوں کے ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خزانہ نے عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاس اوراس موقع پرمختلف ملاقاتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور صنعتکاروںکو ملک کی کلی معیشت (میکرواکنامک) کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی معیشت اور حکومت کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں شرکاءکے سوالوں کے جواب بھی دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اورکاروبار میں آسانی کےلئے کئی اقدامات کئے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پائے جاتے ہیں، امریکا اوردنیا کے دیگرممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع سے استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔








