اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 100 سے 115 کے انتخابات کے سلسلے میں تمام متعلقہ اضلاع میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام مکمل کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق 26 لاکھ سے زائد ووٹرز پر مشتمل تجدید شدہ انتخابی فہرستیں متعلقہ اضلاع کو فراہم کردی گئی ہیں۔ ووٹرزاپنے ووٹ کے اندراج اور ہیلپ لائن کی تفصیلات …
الیکشن کمیشن کا کے پی کے کے حلقہ پی کے 100 سے 115 میں انتخابات کے لیے متعلقہ اضلاع میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 100 سے 115 کے انتخابات کے سلسلے میں تمام متعلقہ اضلاع میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام مکمل کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق 26 لاکھ سے زائد ووٹرز پر مشتمل تجدید شدہ انتخابی فہرستیں متعلقہ اضلاع کو فراہم کردی گئی ہیں۔ ووٹرزاپنے ووٹ کے اندراج اور ہیلپ لائن کی تفصیلات جاننے کےلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے مطلوبہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اندراج و منتقلی ووٹ کےلئے فارم نمبر21 ضلعی الیکشن کمشنر اور رجسٹریشن افسر کے دفتر میں درخواست دی جاسکتی ہے۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے پر انتخابی فہرستیں منجمد کردی جائیں گی۔ شیڈول کا اعلان اپریل کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام دفاتر کی تفصیلات اور فارم نمبر21 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔








