اپنے ماحول اور آنے والی نسلو ں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں شجر کا ری پر توجہ دینی ہو گی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قا سم خان سوری کا شجر کاری کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قا سم خان سوری نے کہا ہے کہ اپنے ماحول اور آنے والی نسلو ں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں شجر کا ری پر توجہ دینی ہو گی، پا کستان میں جنگلا ت بہت تیزی سے ختم ہو رہے ہیں جس سے ماحولیات پر بہت برا اثر پڑرہا ہے۔ ۔ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قا سم خان سوری نے کہا ہے کہ اپنے ماحول اور آنے والی نسلو ں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں شجر کا ری پر توجہ دینی ہو گی، پا کستان میں جنگلا ت بہت تیزی سے ختم ہو رہے ہیں جس سے ماحولیات پر بہت برا اثر پڑرہا ہے۔ ۔ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے ہفتہ کو شجرکاری کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 2013میں جو خیبر پختونخوا میں جو منصوبہ شروع کیا تھا وہ بہت کا میا ب رہا ہے اور پوری دنیا نے اس کو سراہا۔انہو ں نے کہا کہ شجر کا ری وقت کی اہم ضرورت ہے اس لیے ہم کو شش کر رہے ہیں کہ جہا ں ہو سکے زیا دہ سے زیادہ درخت لگائیں اور لو گوں میں درخت لگانے کا رجحان پیدا کر یں، اراکین پا رلیمنٹ بھی اپنے اپنے حلقوں میں شجرکاری کر رہے ہیں اور میں نے خود بھی کو ئٹہ میں شجر کا ری میں حصہ لیا ہے اور بہت سے درخت لگا ئے ہیں۔انہو ں نے اپنے اوکا ڑہ کے دورے کا ذکر کر تے ہو ئے کہا کہ وہا ں پر بھی لو گ شجر کا ری میں ذوق و شوق سے حصہ لے رہے ہیں۔انہو ں نے عوا م سے کہا کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقو ں میں شجر کا ری کر یں۔ڈپٹی سپیکر نے کو ئٹہ میں ہو نے والے حا لیہ بم دھما کے کی شدید الفاظ میں مزمت کر تے ہو ئے کہا کہ دہشتگردی کی ایسی کا روا ئیا ں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں پوری دنیا کو اس وقت دہشتگردی اور انتہا پسند ی کا سا منا ہے۔انہو ں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت اہم اقدا مات اٹھا ئے جا رہے ہیں تا کہ دہشتگردی کے اس نا سور کو جڑسے ختم کر دیا جائے۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان خصو صاً بلو چستان کے عوام نے بہت قربا نیا ں دی ہیں۔انہو ں نے فوج،پولیس اور ایف سی کی قربا نیو ں کو بھی سراہا۔انہو ں نے کہا کہ ہم نے کو ئٹہ میں بہت سے اہم منصوبے شروع کیئے ہیں جن میں سی پیک،کینسر اور دل کے امر اض کا ہسپتال،نسٹ یو نیورسٹی جیسے منصوبے شا مل ہیں تا کہ بلوچستان کی عوام کو زیا دہ سے زیا دہ سہو لیا ت میسر آسکیں۔ڈپٹی سپیکر نے تقریب کا حصہ بنا نے پر منتظمین کا شکر یہ ادا کیا۔اس مو قع پر رکن سینٹ سیمی ایزدی،جنرل ممبر یوسی 29افضل خان اور سول سو سا ئیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply