پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پر امن اور بات چیت کے زریعے تصفیہ افغانستان میں دیرپا اور پائیدار امن کا واحل حل ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان تنازعہ کا …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پر امن اور بات چیت کے زریعے تصفیہ افغانستان میں دیرپا اور پائیدار امن کا واحل حل ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں اور تمام فریقین کو امن عمل کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہونا چاہیئے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کی ہے جس میں تمام افغان شریک ہوں۔

مزید خبریں

Leave a Reply