وزیراعظم عمران کی ہدایت پر کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے افسوس ناک واقعہ کے شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے کوئٹہ آیا ہوں، وفاقی وزیر بحری امورعلی حیدر زیدی

کوئٹہ۔13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران کی ہدایت پر کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے افسوس ناک واقعہ کے شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے آیا ہوں، وزیراعظم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت …

کوئٹہ۔13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران کی ہدایت پر کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے افسوس ناک واقعہ کے شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے آیا ہوں، وزیراعظم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ کل جو واقعہ ہوا بہت افسوس ناک ہے ہر شہری کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور ایمان نہیں، جلد ملک بھر سے دہشتگردی کا خاتمہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کر رہے ہیں‘ امریکا اور برطانیہ میں بھی ایسے واقعات ہوجاتے ہیں،معیشت کو ٹھیک کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تعلیم کے ذریعے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، اے پی ایس کے بعد ملکی قیادت نے نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق کیا، ہم نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد شروع کردیا،وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدالتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آزاد ہیں ان پر اثر انداز نہیں ہورہے،نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہوگا ‘کسی کو رعایت نہیں ملے گی،انہوں نے کہا کہ ملک کو سیکورٹی زون سے نکال کر اکنامک زون بنانا ہے،8 ماہ میں کوئی نتائج نہیں دے سکتا، 8 ماہ میں تو میٹرک بھی نہیں ہوتا 10 سال لگتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے امام بارگاہ میں جاکرلواحقین سے فاتحہ خوانی کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply